سیکیورٹی فورسز کا سپن وام میں انٹیلی جنس آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر 4 ساتھیوں…

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب سرغنہ عمر عرف جان میر (ثاقب تور) کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔
Read More...

"مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں”، اداکارہ مومنہ اقبال کا ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب…

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے آن لائن ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو 22 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
Read More...

روس اور سعودی عرب نے ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کر دی

پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ پی خورئیوف اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران امریکہ تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان میں روسی فوج کے لیے بھرتیوں کی خبروں کو متضاد قرار دے کر مسترد…
Read More...

صائم اور فخر زمان ان فٹ، محمد رضوان بھی ون ڈے ٹیم سے آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل صائم ایوب اور فخر زمان انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
Read More...

پائیدار امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے دوران 50 افسران کو ستارہ امتیاز اور 12 کو تمغہ بسالت سے نوازا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں پائیدار امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
Read More...

امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ تاریخی معاہدہ آخری مراحل میں داخل؛ اگلا مرحلہ عید کے بعد اسلام آباد…

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات میں بڑی پیش رفت۔ عرب میڈیا کے مطابق، معاہدے کے حتمی مسودے کی تکمیل کے لیے پاکستان کی اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کرے گی، جبکہ مذاکرات کا اگلا دور بقر عید کے بعد اسلام آباد میں ہوگا۔
Read More...

کراچی میں پاک بحریہ کی پروقار تقریب؛ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں کو مایہ ناز…

بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے گراں قدر خدمات پر اہلکاروں کو ستارۂ امتیاز، تمغۂ امتیاز اور تمغۂ خدمت سے نوازا۔
Read More...

نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈر شپ ورکشاپ 2026؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک بھر کی جامعات کے وائس…

نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈر شپ ورکشاپ 2026 کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور انفارمیشن وارفیئر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Read More...

"دنیا جنگل کے قانون کی طرف لوٹ رہی ہے”، چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا…

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم سربراہی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی غنڈہ گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
Read More...

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری؛ جون میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، صارفین 38 ارب…

پاور ڈویژن نے جون کے مہینے کے لیے بجلی صارفین کو بڑے ریلیف کی خوشخبری سنا دی ہے۔ ایل این جی بندش کے باوجود صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ کے ممکنہ بوجھ سے بچا کر ریفرنس ٹیرف میں 20 پیسے تک کمی کی نوید سنائی گئی ہے۔
Read More...