ایشین گیمز 2026 اختتام پذیر: چین 341 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان نے 10 تمغے حاصل کیے

ناگویا: جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جس میں چین نے میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایونٹ میں چین نے 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 کانسی (برانز) کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 341 میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

میزبان جاپان 63 گولڈ، 95 سلور اور 91 برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 249 میڈلز لے کر دوسرے جبکہ جنوبی کوریا 39 گولڈ اور مجموعی طور پر 150 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

دوسری جانب، پاکستان ایونٹ میں کوئی گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکا اور 2 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 10 تمغے حاصل کر کے میڈلز ٹیبل پر 29ویں پوزیشن پر رہا۔