اے سی سی کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ فائنل کی میڈل تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی جاپان کے شہر نشین کے کوروجی اسپورٹس پارک میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل کی میڈل تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر اے سی سی اپنی پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور کمٹمنٹس کے باعث فائنل ڈے پر ایشین گیمز کے لیے جاپان نہیں جا سکیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ محسن نقوی نے ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں سیاسی تنازعات کی بنا پر اختتامی تقریبات میں محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی اور میڈلز وصول کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم اے سی سی کے مطابق محسن نقوی کی عدم شرکت کی وجہ ان کی مصروفیات ہیں۔