ریما خان کا نعیمہ بٹ کو خوبصورتی سے متعلق خاص مشورہ

پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران دونوں اداکارائیں ایک ساتھ نظر آئیں جہاں نعیمہ بٹ نے ریما خان کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی بنائی۔

ویڈیو میں ریما خان نے نعیمہ بٹ کے لمبے اور خوبصورت بالوں کی تعریف کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے بال کسی بھی صورت نہ کٹوائیں کیونکہ لمبے بال عورت کی فطری خوبصورتی اور شناخت ہوتے ہیں۔

ریما خان نے مزید کہا کہ وہ خود بھی بال نہیں کٹواتیں بلکہ صرف ٹرم کرواتی ہیں تاکہ بالوں کی خوبصورتی برقرار رہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح دونوں اداکاراؤں کے خوشگوار تعلق اور ریما کے مشورے کو سراہ رہے ہیں۔