دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے دستک دی ہے اور ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیپیکا اور رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش 19 ستمبر کو ہوئی۔

پوسٹ میں نومولود بچی کے ننھے قدموں کی تصویر اور "Welcome Baby Girl” کا پیغام شیئر کیا گیا جس کے اختتام پر دیپیکا، رنویر اور ان کی بڑی بیٹی ‘دعا’ کے نام درج تھے۔ بیٹی کی پیدائش سے ایک روز قبل جوڑے نے ممبئی کے سدھی وینائک مندر میں حاضری بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد ان کی پہلی بیٹی ‘دعا’ کی پیدائش ستمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ دوسری بیٹی کی آمد کے بعد شوبز شخصیات اور دنیا بھر کے مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔