اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی

کراچی: معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی قریبی دوست سجل علی سے تعلقات میں کشیدگی کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگ ہر بات کا منفی پہلو نکالنے کے عادی ہیں اور ہر کوئی انڈسٹری میں ایک دوسرے کے بارے میں بات کرتا ہے۔

زارا نور عباس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ الحمداللہ سجل علی اچھی ہیں اور ہم نے حال ہی میں بات بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں اگر دو افراد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیں تو وہ بات بھی نہیں کریں گے، لیکن حقیقت میں ایسا ضروری نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے بارے میں اکثر منفی باتیں کی جاتی ہیں، اور کہا جاتا ہے کہ شاید انہوں نے کچھ کہا ہوگا، حالانکہ ہر کسی کے بارے میں یہ تاثر دیا جاتا ہے۔

زارا نور عباس نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں جہاں ہر کسی سے ہاتھ ملایا جاتا ہے، تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دوستوں کے کئی گروپس تھے اور وہ ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھیں، لیکن ان کے شوہر اسد صدیقی انہیں تنبیہہ کرتے رہے، اور اب انہیں احساس ہوا کہ اسد اکثر صحیح کہتے تھے۔