حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا باضابطہ اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہو گا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔