چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ فائنل میں، جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 362 رنز بنائے۔ رچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں جنوبی افریقا 312 رنز ہی بنا سکا۔ ڈیوڈ ملر 90 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رسی وین ڈر ڈوسین نے 69 اور کپتان ٹیمبا بووما نے 56 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 اور گلین فلپس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔