سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی خطرے میں؟ نجومی کی پیش گوئی

بالی وڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی شادی سے متعلق نجومی کی پیش گوئی نے ہلچل مچا دی۔

نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف اور کرینہ ڈیڑھ سال کے اندر طلاق لے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 2010 میں ہی اس شادی کے دیرپا نہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سیف علی خان پر چاقو سے حملہ ہوا، اور اس موقع پر کرینہ کی عوامی غیر موجودگی نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

سیف اور کرینہ نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر ہیں۔ تاہم، اس پیش گوئی پر دونوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔