پاکستان کرکٹ کے نئے لیڈر!

ون ڈے اور ٹی20 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قیادت کا فیصلہ ہو گیا، محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی برقرار رکھیں گے جبکہ سلمان علی آغا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ اور منیجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے عہدے پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم ٹی20 ٹیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ہوگا۔ شاداب خان بھی ٹی20 قیادت کے مضبوط امیدوار تھے، لیکن بورڈ نے سلمان علی آغا پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں بھی محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ میں نئی سمت کا اشارہ دے رہا ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو قیادت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ رضوان اور سلمان کی قیادت میں پاکستان ٹیم کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔