بھارت فائنل میں! سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، ویرات کوہلی کی شاندار 84 رنز کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 73 اور ایلکس کیری 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے 49ویں اوور میں ہدف عبور کر لیا، کوہلی کے 84 رنز کے علاوہ کے ایل راہول اور ہاردیک پانڈیا کے برق رفتار اننگز نے جیت کو یقینی بنایا۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد جوز بٹلر کا کپتانی سے استعفیٰ

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔