چیمپئنز ٹرافی فائنل فور مکمل، افغانستان کا سفر ختم!

جنوبی افریقہ کی شاندار بولنگ نے انگلینڈ کو 179 پر ڈھیر کر دیا، افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پروٹیز نے جگہ بنالی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، جبکہ افغانستان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ کراچی میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 179 پر آؤٹ کیا تو افغان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، کیونکہ اس کا رن ریٹ 0.990- تھا، جو پروٹیز کے 2.140+ کے مقابلے میں کہیں کم تھا۔ افغانستان کو امید تھی کہ جنوبی افریقہ 301 رنز کے ہدف میں 207 رنز سے ہارتا، تب ہی وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا، مگر انگلینڈ کی کمزور بیٹنگ نے یہ موقع ختم کردیا۔

اب گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ، جبکہ گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ البتہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ کونسی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی، جس کا فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔