اداکارہ درفشاں کا آرٹ ورک کروڑوں کا؟ سوشل میڈیا پر بحث شروع

اداکارہ درفشاں کی ایک پینٹنگ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے، جب انہوں نے اس فن پارے کی قیمت ’’ایک کروڑ روپے‘‘ بتا کر شائقین سمیت میزبان دانش نواز کو بھی حیران کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دانش نواز درفشاں کے کینوس پر لگی نیلے رنگ کی ایک سادہ اور ترچھی لکیر والی پینٹنگ دکھاتے ہیں۔ اسی دوران وہ مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ اس لکیر کا مطلب کیا ہے؟

جواب میں درفشاں مسکراتے ہوئے بتاتی ہیں کہ اس آرٹ ورک کی قیمت ’’ایک کروڑ روپے‘‘ ہے۔ ان کے جواب پر دانش نواز بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ درفشاں مزید کہتی ہیں کہ ’’آرٹ ایسے ہی بکتا ہے۔‘‘

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسی طرح کے حیران کن ردعمل کا اظہار کیا، کئی صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے جبکہ کچھ نے آرٹ کی بلند قیمتوں پر دلچسپ بحث چھیڑ دی۔