مہوش حیات نے انڈسٹری کے ’ٹاپ فلرٹ‘ اداکاروں کے نام بتادیے

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب کے دوران پاکستانی انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکاروں کے نام بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان سیلیبرٹی کرکٹ لیگ کے موقع پر ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے بلکہ اُن کا انداز زیادہ مزاحیہ ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کے دوران سب ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مذاق کرتے ہیں، تاہم دونوں شادی شدہ ہیں اور انہیں کسی قسم کی سنجیدہ دلچسپی نہیں ہوتی۔

گفتگو کے دوران ندا یاسر نے اصرار کیا کہ وہ انڈسٹری کے سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکاروں کے نام بتائیں۔ ندا یاسر نے ہمایوں سعید، احسن خان، فہد مصطفیٰ اور اظفر رحمان کا نام لے کر فہرست پیش کی۔

اس پر مہوش حیات نے اپنی ریٹنگ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکار ہمایوں سعید ہیں، دوسرے نمبر پر احسن خان اور تیسرے نمبر پر فہد مصطفیٰ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اظفر رحمان ان کا بہت اچھا دوست ہے اور اسے وہ اس فہرست میں شامل نہیں کرتیں۔