پاکستان شاہینز نے سپر اوور میں بنگلادیش اے کو شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا

دوحہ: پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں 125، 125 رنز بنائے، جس کے بعد میچ سپر اوور میں گیا۔ سپر اوور میں بنگلادیش کی ٹیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جبکہ پاکستان نے 7 رنز کا ہدف چار گیندوں پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں، فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے، سعد مسعود 38، عرفات منہاس 25 اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حبیب الرحمان 26 رنز، ایس ایم محروب 19 اور رقیب الحسن 24 رنز کے ساتھ سپر اوور میں ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔

بنگلادیش اے کی جانب سے ریپون منڈول نے 3 اور راکبول حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایس ایم مہروب، عبدالغفار سقلین اور جیشن عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان شاہینز کی فتح کے ساتھ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی20 کا ٹائٹل پاکستان کے نام ہوا۔