ایشیز سیریز سے پہلے آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا

پرتھ: انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو مزید نقصان۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف اور شین ایبٹ ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ جوش ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پہلا ایشیز ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہوگا، جس میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولنگ کے شعبے میں اہم کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔