ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ پہلی ملاقات کا احوال اپنے حالیہ شو “ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول” میں بیان کیا۔
پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کی اور کترینہ کی ملاقات میں کامیڈین سنیل گروور نے اہم کردار ادا کیا۔ وکی کے مطابق وہ پہلی بار ایک ایوارڈ شو میں کترینہ سے ملے، جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ ایک گانے کے دوران پرفارم کرنے کے بعد سنیل گروور نے دونوں کو بیک اسٹیج متعارف کروایا۔
اداکار نے مزید کہا کہ ملاقات کے صرف پانچ منٹ بعد ہی کترینہ نے میزبانی کے حوالے سے تجاویز دینی شروع کر دی، حالانکہ وہ میزبانی مکمل کر چکے تھے۔ وکی کوشل نے اپنی اگلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایوارڈ تقریب میں انہوں نے مذاقاً کترینہ کو اسٹیج پر پروپوز کیا، جس کے بعد میڈیا میں دونوں کے تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
ان افواہوں کی تصدیق 9 دسمبر 2021 کو دونوں کے شادی کے اعلان کے ساتھ ہوئی۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ہاں حال ہی میں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔

