پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی ویڈیو کی وضاحت کر دی ہے اور بتایا ہے کہ اس کا اصل حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں اداکارہ پیلے رنگ کے لباس، پھولوں کے گجروں اور دوپٹے کے ساتھ دلہن جیسی تیاری میں نظر آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی یا مہندی کی تقریبات سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔
اداکارہ نے اپنی وضاحت میں بتایا کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دراصل ان کی سالگرہ کی تقریب کی تھی جسے مہندی یا ’’ویڈنگ تھیم‘‘ کے انداز میں منایا گیا۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں اسے “fake wedding” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوستوں نے شادی کی خبروں کے شور کے بعد اسی تھیم پر پارٹی رکھی تھی۔
سوشل میڈیا پر شادی کی قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ایک نجومی کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق پیشگوئی بھی زیرِ بحث آئی، تاہم اداکارہ نے واضح کر دیا کہ یہ سب صرف تفریحی انداز میں منائی گئی سالگرہ تھی اور کسی شادی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

