کیلیفورنیا: گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیش رفت کرتے ہوئے اپنا نیا اور اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ (Gemini 4 Argon) متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ نیا ماڈل متعدد پیچیدہ اور طویل ٹاسکس جیسے کوڈنگ، ریسرچ، ڈی بگنگ اور تحریر کو بہترین انداز میں ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اس نئے اے آئی ماڈل کی سب سے خاص مہارت سائبر سیکیورٹی ہے، اور فی الحال اسے کمپنی کے محدود سائبر پارٹنرز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔
گوگل نے بتایا کہ ’جیمنائی 4 آرگون‘ کو خصوصاً دفاعی سائبر ورک کی تربیت دی گئی ہے جو خودکار طور پر سافٹ ویئر کی کمزوریوں اور بگزل (Software Vulnerabilities) کی شناخت کرنے کے ساتھ انہیں دور بھی کر سکتا ہے۔ خود گوگل کا عملہ بھی روزمرہ کے کاموں جیسے کوڈ بیس مائیگریشنز کے لیے اسے استعمال کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے اے آئی کی مسابقتی دوڑ میں گوگل کو پیچھے سمجھا جاتا تھا، لیکن جیمنائی کی تیز رفتار پیش رفت سے کمپنی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ گوگل کے مطابق اگست میں جیمنائی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔

