واٹس ایپ میں فیس بک کی طرز پر ‘برتھ ڈے ریمائنڈر’ فیچر کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ ’برتھ ڈے ریمائنڈر‘ (Birthday Reminder) فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو کسی حد تک فیس بک کے سالگرہ الرٹس کی یاد دلاتا ہے۔

واٹس ایپ پر ہر وقت نظر رکھنے والی معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق، یہ نیا فیچر فی الحال آئی او ایس (iOS) کے بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے میں ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کو اب اپنے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کا دن یاد رکھنے کے لیے کسی الگ کیلنڈر ایپ کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ واٹس ایپ کی Contacts Tab میں سالگرہ کے دن متعلقہ فرد کا نام کیک ایموجی اور برتھ ڈے کے اشارے کے ساتھ نمایاں کر دیا جائے گا، جس پر ٹیپ کر کے فوری طور پر مبارکباد کا میسج بھیجا جا سکے گا۔

تاہم، یہ فیچر تبھی فعال ہوگا جب صارفین یا ان کے کانٹیکٹس نے اکاؤنٹ بناتے وقت یا سیٹنگز میں اپنی تاریخِ پیدائش فراہم کی ہوگی۔ اگر کسی صارف نے سالگرہ کی تفصیلات درج نہیں کی ہوں گی تو اس کا ریمائنڈر ظاہر نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام سے کراس شیئرنگ اور آئی فون صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ای آئی ایجنٹس (AI Agents) کے ساتھ چیٹ جیسی سہولیات پر بھی کام کر رہا ہے، جو جلد آزمائشی مرحلے کے بعد تمام عام صارفین کے لیے رول آؤٹ کر دی جائیں گی۔