ایشین گیمز 2026: پاکستان نے ای اسپورٹس ‘پب جی’ میں برانز میڈل جیت لیا

ایچی ناگویا (جاپان): جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے ای اسپورٹس کے ‘پب جی موبائل’ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای اسپورٹس کے پب جی مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم نے 12 میچز کے بعد 100 پوائنٹس حاصل کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس ایونٹ میں تھائی لینڈ نے گولڈ جبکہ چین نے سلور میڈل حاصل کیا۔ اس اہم کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش کے مقابلوں میں 4 برانز میڈلز حاصل کر چکا ہے، جبکہ پاکستان کی مینز کرکٹ اور ہاکی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جس سے مزید میڈلز کی امیدیں روشن ہیں۔