سہیل آفریدی کی حکومت کے جانے کا فیصلہ ہو چکا، مسئلہ قومی سلامتی کا ہے: ذرائع

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی حکومت کے مستقبل سے متعلق بڑا اور اہم دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق مقتدر حلقوں اور فیصلہ سازوں نے صوبائی حکومت کو ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے دعوؤں کے مطابق فیصلہ سازوں کے لیے اب صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں رہا، بلکہ معامله اس سے آگے بڑھ کر قومی سلامتی سے جڑ چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاہے لانگ مارچ کرے یا ملتوی، اصل چیلنج یہ ہے کہ سہیل آفریدی اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گرد عناصر کے ساتھ مل کر ملک کو کمزور کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے سنگین الزامات ہیں، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو اب جانا ہو گا۔