افغان طالبان کی جارحیت ناکام، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد ہلاک

چمن: پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخلے اور جارحیت کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے گلستان سیکٹر کے قریب سرحدی حد بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سرحد پر تعینات سیکیورٹی فورسز نے انتہائی بروقت اور سخت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔

ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان مارے گئے ہیں جبکہ سرحد پر دونوں اطراف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سرحدی علاقے میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ اور اعلیٰ سطح کی تیاری میں ہیں اور افغانستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی دراندازی یا بزدلانہ اقدام کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔