میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

جرمنی: سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا تین روزہ دورہ کیا اور میونخ سکیورٹی کانفرنس کے 62ویں اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی ملاقات مارکو روبیو سے ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ، چانسلر کے مشیر گنٹر ساٹر اور مسلح افواج کے سربراہ کارسٹن بریور سے ملاقات کی، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، جدید سکیورٹی چیلنجز اور عالمی امن کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے ریناٹو روڈریگز ڈی اگئیار فریرے سے بھی ملاقات کی جس میں عسکری روابط اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ روڈولف ہیکل کے ساتھ ملاقات میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی اشتراک بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔