اسلام آباد جیل مکمل ہوتے ہی عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر نئی جیل کی تکمیل کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جیل آئندہ دو ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور اس میں قیدیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں مکمل طبی مرکز، ایمرجنسی سہولتیں اور جدید سکیورٹی نظام شامل ہوں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چونکہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے سنائی گئی ہے اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں اسلام آباد کی جیل منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئی جیل کے اندر تمام ضروری طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔