ایک ڈرامے کے پیسے سے آلٹو گاڑی خریدی جا سکتی ہے: مہک ملک کا انکشاف

معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور پرفارمر مہک ملک نے اپنے معاوضے کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں مہک ملک نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کے عوض اتنی رقم وصول کرتی ہیں کہ اس سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو گاڑی خریدی جا سکتی ہے۔

مہک ملک نے کہا، "جس طرح آج کل کئی یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن اتنی ہے کہ اس سے ایک، دو یا تین آلٹو خریدی جا سکتی ہیں، بالکل اسی طرح میرا ایک ڈرامے کا معاوضہ بھی اتنا ہے کہ اس سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو کی قیمت پوری ہو جاتی ہے۔”

میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے کے ساتھ موازنہ کرنے کا سوال کیا، جس پر انہوں نے وضاحت کی کہ وہ نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے ان کے معاوضے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

تاہم مہک ملک نے واضح کیا کہ ان کا اپنا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مہک ملک کے اس بیان نے شوبز اور سوشل میڈیا میں خاصی توجہ حاصل کی، اور صارفین نے ان کے معاوضے پر متنوع تبصرے کیے۔