ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ‘عزمِ استحکام’ ویژن کے تحت کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی اور بروقت اطلاع پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور تمام سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، اور خطے میں آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔