’’میں اپنا میاں نہیں دے سکتی‘‘، ثنا جاوید کا بیان سوشل میڈیا تنقید کی زد میں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا ایک حالیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا سبب بن گیا ہے۔

اداکارہ نے دبئی کے سفر کے دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک کیفے میں ناشتہ کرتی نظر آئیں، تاہم ایک صارف کی جانب سے تصویر پر یہ تبصرہ کیے جانے پر کہ ’’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘‘، ثنا جاوید نے جواب دیا کہ ’’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘‘۔

شوہر شعیب ملک سے متعلق دیا گیا یہ جواب متعدد سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزرا اور اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے اس ردعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے طنزیہ اور سخت تبصرے کیے اور بعض نے اداکارہ کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی تنقیدی جملے کسے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید شوبز کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 9.1 ملین سے زائد ہے، جبکہ وہ حالیہ دنوں میں شعیب ملک کے ساتھ دبئی میں نئے سال کی تقریبات کے باعث بھی خبروں میں رہیں۔