سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم مارچ کو پہلا روزہ

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد، سپریم کورٹ نے تصدیق کر دی۔

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق، مکہ، مدینہ، تبوک، سدیر اور دیگر شہروں کی آبزرویٹریز میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا نے اطلاع دی کہ سعودی عرب کے سدیر اور تمیر کے علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آیا۔ چاند نظر آنے کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق کر دی ہے، اور شاہی دیوان نے یکم مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہونے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔