پاکستان کی بڑی انسدادِ دہشتگردی کامیابی، داعش خراسان کے ترجمان سلطان عزیز اعظام گرفتار

پاکستان نے خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان اور تنظیم کے میڈیا ونگ الاعظائم فاؤنڈیشن کے بانی دہشتگرد خارجی سلطان عزیز اعظام کو گرفتار کر لیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی 16ویں رپورٹ کے مطابق، سلطان عزیز اعظام داعش خراسان کا مرکزی ترجمان تھا اور اس کی زیرِ قیادت الاعظائم فاؤنڈیشن تنظیم کی بھرتی اور پراپیگنڈا سرگرمیوں کا اہم ستون سمجھی جاتی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی اس کارروائی کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں معطل ہو گئیں جبکہ تنظیم کے تنظیمی ڈھانچے کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق، اس کارروائی سے کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنائے گئے، اہم کمانڈرز اور نظریاتی رہنما نیوٹرلائز کیے گئے اور جنگجوؤں کی مجموعی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے داعش خراسان کی آپریشنل صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔