ہانگ کانگ سکسز، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، ٹی20، ون ڈے اور ٹرائی سیریز، نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے نام

پاکستان کرکٹ کے لیے نومبر کا مہینہ انتہائی شاندار اور قابلِ فخر ثابت ہوا، جہاں قومی ٹیموں نے مختلف فارمیٹس اور ایونٹس میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں کامیابیاں اپنے نام کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ مہینہ پاکستانی کرکٹ کی کامیابیوں سے بھرپور رہا اور امید ہے کہ قومی پرچم اسی طرح بلند رہتا رہے گا۔

نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز میں زبردست کارکردگی کے ساتھ فتح حاصل کی، جبکہ فیصل آباد میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقا کو شکست دی گئی۔

اسی ماہ 9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا، جب کہ راولپنڈی میں کھیلی گئی ایک روزہ سیریز میں سری لنکا کو بھی مات دی۔

دوحا میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد ایک اور بڑی کامیابی گزشتہ روز سامنے آئی جب پاکستان ٹیم نے ٹی20 ٹرائی سیریز جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔