وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے: ایران امریکہ جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، اسلام آباد مذاکرات پر تہران کی خاموشی نے سسپنس بڑھا دیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تہران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ایران کا مذاکرات کی میز پر آنے کا فیصلہ خطے کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
The situation as it stands at 1930 PST
1. Formal response from Iranian side about confirmation of delegation to attend Islamabad Peace Talks is still awaited.
2. Pakistan as the mediator is in constant touch with Iranians and pursuing the path of diplomacy and dialogue.
3.…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 21, 2026
واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں اس وقت عروج پر ہیں اور اسلام آباد تہران کو مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان سفارت کاری اور مکالمے کے عمل کو ہر صورت آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ خطے کو کسی بڑے تصادم سے بچایا جا سکے۔
عالمی مبصرین کی نظریں اب کل صبح کی ڈیڈ لائن پر جمی ہیں، جہاں ایک طرف پاکستان کی مخلصانہ ثالثی ہے اور دوسری طرف صدر ٹرمپ کا ‘بڑی ڈیل’ کا الٹی میٹم۔ اگر تہران نے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کر دی تو یہ پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہوگی۔

