30 کروڑ کی تقسیم پر 1.6 ارب کا خرچ؟ وزیراعلیٰ بلوچستان کا بڑا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حیران کن اعداد و شمار پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ زکوٰۃ سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، مگر اس مقصد کے لیے حکومت کو 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ گزشتہ دو سال سے زکوٰۃ کی رقم مستحقین تک نہیں پہنچی۔ اس بدانتظامی کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب زکوٰۃ کی رقم براہ راست ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔