رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے رمضان کے دوران سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی، پرائمری اور سیکنڈری اسکول صبح 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پرائمری اسکول صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول بھی انہی اوقات میں کھلیں گے۔

جمعے کے روز پرائمری اسکول 10:30 اور ہائی اسکول 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ شیڈول صرف رمضان المبارک کے لیے ہوگا، عید کے بعد معمول کے اوقات بحال کر دیے جائیں گے۔