بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر حکومت کو اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں اور انہیں اپنی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پہلے بھی جاری تھے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔