لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، 21 سالہ شاندار کریئر کا اختتام

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 21 سالہ شاندار کریئر کے بعد بین الاقوامی فٹبال کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

دارالحکومت بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں افریقی ملک بینن کے خلاف کھیلے گئے اپنے 208 ویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں 39 سالہ لیونل میسی نے ایک گول اسکور کیا اور دو گولز میں اسسٹ فراہم کی، جس کی بدولت ارجنٹینا نے 0-3 سے فتح حاصل کی۔

85 ہزار سے زائد تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں میچ کے 10 ویں منٹ میں میسی کی مشہور جرسی نمبر 10 کے احترام میں کھیل روک کر شائقین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں جبکہ میچ کے بعد ڈرون شو کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

لیونل میسی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ 208 میچز کھیلنے والے اور 126 گولز کے ساتھ ریکارڈ اسکورر کے طور پر رخصت ہوئے۔ ان کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2021 اور 2024 کے کوپا امریکا سمیت 2022 کا فیفا ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کیا۔

میچ کے بعد جذباتی خطاب میں میسی نے کہا کہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا ان کی زندگی کا خوبصورت ترین تجربہ تھا اور وہ اس شرٹ اور مداحوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے باوجود میسی کلب فٹبال میں امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔