سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف سیریز: ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے ساتھ آئندہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز اور سپورٹ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی20 سیریز میں صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سلمان علی آغا کو ٹی20 کی قیادت سے ہٹا کر اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام ٹی20 میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی میچز راولپنڈی اور فائنل سمیت بقایا لیگ میچز لاہور میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ میں خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر، ابرار احمد، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، حارث رؤف، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور سفیان مقیم کو جگہ دی گئی ہے۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں گے۔