رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15.13 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم اسی عرصے میں درآمدات میں 13.21 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر ملکی برآمدات میں بہتری کے باوجود درآمدات کا حجم زیادہ ہونے کی وجہ سے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن رہا ہے۔