پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387.54 روپے سے گھٹ کر 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402.24 روپے سے کم ہو کر 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 کے لیے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.18 روپے فی لیٹر کی نمایا کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل اور پریمیم کے نرخوں میں ہونے والا ردوبدل ہے۔