عوام کے لیے ایک اور جھٹکا: اکتوبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026 کے لیے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد کا بڑا اضافہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258.65 روپے سے بڑھ کر 279 روپے 34 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

اس اضافے کے باعث 11.8 کلو گرام کا گھریلو ایل پی جی سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3,052.09 روپے سے بڑھ کر 3,296 روپے 23 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھا جا رہا ہے۔