اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے شہریوں پر ایک اور پیٹرولیم بم گراتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 سے ہو گا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 88 پیسے اور ڈیزل میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 7 ستمبر کو پیٹرول 345.87 روپے اور ڈیزل 378.05 روپے فی لیٹر پر دستاب تھا۔
عوامی و معاشی حلقوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ، مال برداری اور زرعی شعبے کے اخراجات بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

