سعودی عرب پر حملے: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہو جائے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حوثی حملوں کے نتیجے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہو جائے گا اور پاکستان معاہدے کی تمام شرائط کے تحت مدد فراہم کرنے کا پابند ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ مکہ میں طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جارحانہ بلکہ ایک مشترکہ دفاعی معاہدہ ہے، جس کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے پاکستان مکمل طور پر تیار ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے رسمی معاہدوں کے بغیر ہمیشہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے تعاون فراہم کیا ہے۔