قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر پاکستان میں کل قومی یومِ سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے کلالہ و انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کل ملک بھر میں باقاعدہ "قومی یومِ سوگ” منانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 13 جولائی کو یومِ سوگ کے موقع پر وفاق، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور وہاں کے غیور عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

سرکاری اور سفارتی ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے لیے کل قطر کا ہنگامی دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف موجودہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور شاہی خاندان کے دیگر ارکان سے ملاقات کر کے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت اور گہرے رنج و ملال کا اظہار کریں گے۔

اس اہم ترین تعزیتی دورے میں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت وفد کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔