پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات؛ مرحوم ایرانی رہبر کو خراجِ عقیدت

تہران : پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ایک اہم وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ملک اور ملتِ اسلامیہ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایران کے سپریم لیڈر کے جنازے اور تعزیتی اجتماعات میں شرکت کے لیے تہران پہنچے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

قبل ازیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایران کے وزیرِ دفاع سید مجید ابن رضا اور ایرانی مسلح افواج کی دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی تعزیتی ملاقاتیں کیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔