نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے سنسنی خیز اختتام کے ساتھ ہی ناک آؤٹ (راؤنڈ آف 32) مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی روایتی فٹبال سپر پاورز بشمول پرتگال، جرمنی، برازیل، فرانس، ارجنٹینا اور اسپین نے اگلے مرحلے کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ان کے ساتھ ساتھ مراکش، ناروے اور ایونٹ کے تینوں میزبان ممالک یعنی میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ بھی راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
دوسری جانب میگا ایونٹ میں قطر اور ترکیے کی ٹیمیں مداحوں کو مایوس کرتے ہوئے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔
موجودہ ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ میں کئی نئے ریکارڈز اور بڑے اپ سیٹس کا گواہ بھی بن رہا ہے۔
بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا کر اپنے ملکوں میں فٹبال کا نیا باب لکھ دیا ہے۔
تاہم، ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سرپرائز جزیرے پر مشتمل افریقی ملک ’کیپ ورڈے‘ (Cape Verde) بنا ہے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں راؤنڈ آف 32 تک رسائی حاصل کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے اور ماہرین اسے ایونٹ کی سب سے خوبصورت کہانی قرار دے رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے اختتام پر ناک آؤٹ مرحلے یعنی راؤنڈ آف 32 (Round of 32) میں کوالیفائی کرنے والی تمام 32 ٹیموں کے نام درج ذیل ہیں۔
گروپ اے (Group A)
- میکسیکو
- جنوبی افریقہ
گروپ بی (Group B)
- سوئٹزرلینڈ
- کینیڈا
- بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا
گروپ سی (Group C)
- برازیل
- مراکش
گروپ ڈی (Group D)
- امریکہ
- آسٹریلیا
- پیراگوئے
گروپ ای (Group E)
- جرمنی
- آئیوری کوسٹ
- ایکواڈور
گروپ ایف (Group F)
- نیدرلینڈز
- جاپان
- سوئیڈن
گروپ جی (Group G)
- بیلجیم
- مصر
گروپ ایچ (Group H)
- اسپین
- کیپ ورڈے
گروپ آئی (Group I)
- فرانس
- ناروے
- سینیگال
گروپ جے (Group J)
- ارجنٹائن (دفاعی چیمپئن)
- آسٹریا
- الجزائر
گروپ کے (Group K)
- کولمبیا
- پرتگال
- جمہوریہ کانگو
گروپ ایل (Group L)
- انگلینڈ
- کروشیا
- گھانا

