رمضان کی آمد، بازاروں میں رش، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان پر

ملک بھر میں پہلا روزہ، شہریوں نے رمضان کی تیاری کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا، تاہم اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 630 روپے فی کلو، ٹماٹر 100 روپے، کیلے 300 روپے درجن اور سیب 450 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔

اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتیں برقرار مگر پھل مہنگے ہوگئے، امرود 250 سے 400 روپے، سیب 350 روپے اور کینو 600 روپے درجن تک پہنچ گئے۔

کوئٹہ میں پھلوں کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پشاور میں اسٹرابیری 500 روپے اور سیب 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

شہری مہنگائی سے پریشان لیکن رمضان کی خصوصی خریداری میں مصروف ہیں۔