قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغان طالبان کی جارحیت کے ردعمل میں پاک فوج کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک کے امن اور تحفظ پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان ہر جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کو فروغ دیتا رہا ہے، تاہم ملکی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔