ریاستی اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا مقدمہ، عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم حاضری پر ان کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج ہے اور اس کی تفتیش نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کر رہی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی حاضری یقینی بنائی جائے۔