ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں سپر 8 مرحلے کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے گروپ مرحلے کے اختتام پر 8 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں جبکہ باقی 12 ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔

گروپ مرحلے کا آخری مقابلہ آسٹریلیا اور عمان کے درمیان 20 فروری کو شیڈول ہے، جس کے بعد سپر 8 مرحلے کا آغاز 21 فروری سے ہوگا۔

پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے سپر 8 میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 21 فروری، انگلینڈ کے خلاف 24 فروری اور سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو میدان میں اترے گی۔