بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی20 میچ منسوخ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ دمبولا میں بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کے روز مسلسل بارش کے سبب پہلے ٹاس میں تاخیر ہوئی، پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث کھیل ممکن نہ رہا، جس پر میچ آفیشلز نے مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔